پی ٹی آئی رہنماءنعیم بخاری لندن ریلوے اسٹیشن پر حادثہ کا شکار

تحریک انصاف کے سینئر رہنماءاور سینئر قانون دان نعیم بخاری لندن میں اچانک گرنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عمرن خان کی ہدایت پر نمل کالج کی فنڈ ریزنگ کے لئے لندن جانے والے نعیم بخاری آج سپہر لندن کے انڈرگراونڈ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اچانک گر گئے، جس کے باعث نعیم بخاری کو سر اور پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئیں ہیں۔حادثے کے فوری بعد نعیم بخاری لندن کے سینٹ میریز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق نعیم بخاری کی حالت خطرے سے باہر تاہم ڈاکٹرز کے مشورے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

حادثے کے بعد فوری طور پر واقعے کی اطلاع عمران خان کو دے دی گئی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا نعیم بخاری سے پیش آنے والے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لندن میں پارٹی ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ ان کی صحتیابی کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔واضح رہے کہ نعیم بخاری پانامہ کیس میں عمران خان کی وکالت کر چکے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین