پاکستان کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کا افتتاح

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔ 4 ہزار 238 ایکٹر پر محیط نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ 105 ارب روپے کی لاگت سے تیار کر لیا گیا ہے ،،،انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ پر نو انٹرنینشل اور 6 ڈومیسٹک برجز بنائے گئے ہیں،جبکہ چیکنگ کیلئے 70 کاﺅنٹر بنائے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سروسز سید عامر محبوب نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر جدید ترین آلات نصب کیئے گئے ہیں جن سے خراب موسم میں بھی فلائیٹ آپریشن جاری رکھا جاسکے گا۔

گیارہ برس میں تکمیل کے مراحل مکمل کرنے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے ۔ نیا تعمیر کیا گیا ایئرپورٹ پہلے مرحلے میں ہر سال نوے لاکھ مسافروں اور پچاس ہزار میٹرک ٹن کارگو کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔


ایئرپورٹ پر 22 سو گاڑیوں کے لیے کار پارکنگ کی گنجائیش رکھی گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 14 ہزار 234 مربعہ فٹ ایریا کارگوکیلئے مختص کیا گیا ہے،

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین