خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا!

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی کیس کا فیصلہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنایا جائے گا، فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سنائے گا ۔نواز شریف کی طرح خواجہ آصف کا اقامہ منظر عام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماءعثمان ڈار نے ان کی نا اہلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خواجہ آصف نے غیر ملکی کمپنی سے ماہانہ 16لاکھ روپے کے عوض روزانہ 8گھنٹے ملازمت کا معاہدہ کیا جس کے تحت حاصل کی گئی کروڑوں روپے کی رقم گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ اقامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات سے بھی چھپایا گیا۔

 

درخواست میں کہا گیا کہ ایسی ہی سنگین غلطی کی بنیاد پرسپریم کورٹ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے چکی ہے لہذا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آرٹیکل 62ون ایف کے تحت خواجہ آصف کو بھی نا اہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ خواجہ آصف کے وکلاءاقامہ اور غیر ملکی ملازمت کا اعتراف کر چکے ہیں جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے انتائی سخت آبزریشنز دیں تھی۔گزشتہ سماعت پر لارجر بنچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اوراب کل یعنی جمعرات کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جائے گا

 

اس حوالے سے تمام فریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب ممکنہ فیصلے کے پیش نظر سوشل میڈیا پر بھی محاذ گرم ہو چکا ہے،خواجہ آصف کی نا اہلی کا معاملہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین