کل سپریم کورٹ میں کن کیسز کی سماعت ہو گی؟

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بدھ کے روز 15اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔چیف جسٹس سمیت مختلف ججز ی سربراہی میں قائم بنچ مندرجہ ذیل اہم ترین کیسز کی کاروائی آگے بڑھائیں گے۔

1 وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کے خلاف سید محمود اختر نقوی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت ہو گی
2۔عدلیہ کے خلاف بیان بازی کرنے پر جاوید عباسی و دیگر کے خلاف سید محمود اختر نقوی کی توہین عدالت کے حوالہ سے دائر درخواست پر سماعت۔
3۔بھٹہ مزدوروں کے حقوق سے متعلق دائر درخواست پر سماعت۔
4۔بچوں کے اغواءاور سمگلنگ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت۔
5۔ایم کیو ایم کی لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت۔
6۔سابقہ اور ریٹائرڈ ججوں کے استحقاق کے حوالےسے دائر درخواست پر سماعت۔
7۔سی ایس ایس کے امتحانات میں میں کوٹہ سسٹم سے متعلق دائر درخواست پر سماعت۔
8۔عدلیہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو سبوتاڑ کرنے کے حوالےسے دائر درخواست پر سماعت۔
9۔سلیم مانڈوی والا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت۔
10۔عامر لیاقت حسین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت۔
11۔غیر رجسٹرڈ ادویات کے کاروبار کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت۔
12۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہاو¿سنگ سوسائٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت۔
13۔اسلام آباد پولیس کے افسران کی سینیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت
14۔بلوچستان نیشنل پارٹی( سیاسی جماعت)کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت۔
15۔2005 کے زلزلے کے دوران حاصل ہونے والی بیرونی امداد کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین