کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامر خان کے حوالے کروں گا، عمران خان

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کرپشن کے انسداد کادلچسپ نسخہ پیش کردیا۔پاکستان بھر کے کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ کے عالمی چیمپئن عامر خان کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا۔برطانیہ میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے باکسر عامر خان کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامر خان کے حوالے کروں گا۔ اس سلسلے میں وہ جلد عامر خان کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔کپتان کے اس دلچسپ چٹکلے پر تقریب میں موجود شائقین بے اختیار ہنس پڑے ۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان” کا مطلب سمجھنے اور "ہم سب کا نیا پاکستان” بنانے کا وقت ہے، ایسا پاکستان چاہتا ہوں جہاں امیر غریب کی تعلیم اور علاج ایک ہی جگہ ہو۔عمران خا ن نے شریف خاندان کے بیرون ملک علاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک کسی ہسپتال کی بجائے میرے والد کا انتقال شوکت خانم میں ہوا۔ متعدد مرتبہ خود بھی بیمار ہوا مگر بیرون ملک جانے کی بجائے میرا علاج شوکت خانم ہسپتال میں ہوا،اسکی وجہ یہ تھی کہ اپنے ہاتھوں سے تعمیر کئے گئے ادارے پر مجھے اعتماد تھا،حکمرانوں کوزکام بھی ہوتو جہاز پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھتے ہیں،ایسی حکمرانی کا کیا فائدہ کہ جس میں انسان اپنے ہی ادروں پر اعتماد نہ کرسکے۔

عمران خان نے چیف جسٹس میا ں ثا قب نثار کی خیبر پختون خواہ آمد کے حوالے سے کہا کہ چیف جسٹس کی پختونخوا آمد ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے،چیف جسٹس عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں،خوشی ہے کہ انہوں نے پختونخوا انتظامیہ کی تعریف کی۔عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال کی تقریب سے چند گھنٹوں میں 15کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے جس پر انہوں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین