نیب میں احتساب کا عمل شروع ، ڈپٹی ڈائریکٹر معطل، افسران کو جرمانے

قومی احتساب بیورو نیب کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف احتساب کا عمل شروع کر دیا ،نیب اعلامیہ کے مطابق ادارے میں کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث32افسران اور ملازمین کو وارننگ اور جرمانے کئے گئے ہیں جبکہ سنگین خلاف ورزی کی بنیاد پر چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمدرمضان کو بھی معطل کر دیا ۔معطل افسر کے خلاف فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کاشف ممتاز گوندل کیخلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔چئیر مین نیب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب میں کرپٹ اور غیر ذمہ دار لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اپنے ادارے میں بھی احتساب کا عمل جاری رکھے گا۔ اس موقع پر ترجمان نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ ادارے میں کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث 23افسران اور ملازمین کو اب تک برطرف کئے جا چکے ہیں ۔ نیب مستقبل میں بھی احتساب سب کاکی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین