جنگ اور جیو کی جانب سے مسلسل کرادرا کشی پر عمران خان کا جواب۔

عمران خان کی تیسری شادی کو لے کرایک میڈیا گروپ ’جنگ/جیو‘ کی جانب سے پی ٹی آئی چیئر مین کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کبھی شادی کی تاریخ میں رد و بدل تو کبھی عدت میں نکاح کا معاملہ اٹھا کر عمران خان کی مسلسل کردار کشی جاری ہے۔طویل خاموشی کے بعد بلا آخر عمران خان نے بھی جیو اور جنگ گروپ کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔عمران خان کی ہدایت پر پارٹی نے جنگ گروپ اور صحافی عمر چیمہ کے خلاف پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے رجوع کر لیا ۔

 

جنگ/جیو کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف منفی پراپگینڈہ کرنے پر تحریک انصاف مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ افتخار درانی نے پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو تحریری شکایات بھیج دیں ۔تحریری شکایات میں صحافی عمر چیمہ اور جنگ /جیو گروپ کی عمران خان کی شادی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگ/جیو گروپ عمر چیمہ کے ذریعے غیر اخلاقی اور خرافات پر مبنی پروپگینڈے میں مصروف ہے، عمران خان کی شادی سے متعلق گمراہ کن خبریں دینے والے صحافی عمر چیمہ کو اس سے قبل جھوٹی خبریں چھاپنے پر پشاور ہائی کورٹ سے سزا مل چکی ہے۔

تحریری درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صحافتی حلقوں میں اپنی ساکھ برباد کرنے کے بعد صحافی عمر چیمہ شریف خاندان کی نوکری میں مصروف ہیں، عمران خان خود اپنی شادی سے متعلق نہ صرف جیو اور جنگ گروپ کی خبروں کی واضح الفاظ میں تردید کر چکے ہیں بلکہ اصل حقائق سامنے رکھتے ہوئے میڈیا گروپ کے جھوٹے پراپیگنڈا کا معاملہ پہلے بھی ان اداروں کے سامنے اٹھا چکے ہیں۔ پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان قانون اور حاصل اختیارات کے تحت قوم کو سازش کے تحت گمراہ کرنے والوں کا محاسبہ کرے اور عمران خان کے خلاف جھوٹی اور نفرت انگیز غیر اخلاقی پروپگینڈہ مہم فوری بند کروائے۔

تحریک انصاف کے پیمرا کو بھیجے گئے خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ شریف خاندان کی طرح عمر چیمہ اور جنگ /جیو گروپ بھی خود کو کسی ضابطے کے پابند نہیں سمجھتے،پیمرا رولز اور دیگر قوانین کے تحت صحافت کو پستی میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی کی خبر بھی سب سے پہلے صحافی عمر چیمہ کی جانب سے دی گئی تھی تاہم تحریک انصاف اور عمران خان کی جانب سے شادی کی تردید کے بعد جنگ گروپ کی جانب سے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دو روز قبل جنگ اخبار میں صحافی عمر چیمہ کی جانب سے عمران خان کی شادی عدت کو دوران کئے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بطور ثبوت ان کے نکاح خوان مفتی سعید کی اپنے قریبی حلقوں سے کی گئی ایسی باتوں کا حوالہ دیا گیا تھا جس کی خود مفتی سعید بھی تردید کر چکے ہیں۔جنگ اور جیو گروپ کی جانب سے عمران خان کی مسلسل کردار کشی پر نامور تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے صحافت کے ایسے معیار پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں ایک ایسی خاتون کی بھی بے جا کردار کشی ہو رہی ہے جو نہ عوامی شخصیت ہے اور نہ ہی اس حوالے سے اپنا موقف دینے کی پوزیشن میں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین