ویون رچرڈ66برس کے ہو گئے،سالگرہ کا جشن گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منایا۔

دبئی میں جاری پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹنگ کوچ اور” مینٹور“ سرویون رچرڈزچھیاسٹھ برس کے ہوگئے ،اس موقع پر ویون رچرڈز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ویون رچرڈ کے لئے سب سے خاص تحفہ ان کی بیٹی کی آمد تھی جو انہیں سالگرہ کے دن خصوصی طور پر ملنے دبئی پہنچی تھیں۔

اس موقع پر ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں اور ویون رچر ڈ کی فیملی نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے ویون رچرڈز کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ویون رچرڈ اس موقع پر خوشی سے نہال نظر آئے، سالگرہ کی تقریب سجانے اور بیٹی سے ملاقات کروانے پر انہوں نے گلیڈی ایٹرز کے کیمپ کا شکریہ ادا کیا۔

ویون رچرڈ پہلے ایڈیشن سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور کوچ کے طور پر کام کر رہے ہیں جس کی بدولت ٹیم میں زبردست جوش جذبہ اور ہائی مورال ہر وقت دیکھنے میں نظر آ تا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین