پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، شاہد آفریدی، ڈیرن سیمی اور رومان رئیس کے بعد اسلام آبادیونائٹڈ کے اہم آل راوٴنڈر ”آندرے رسل “ان فٹ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق 29 سالہ ویسٹ انڈین کرکٹر آندرے رسل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کے باعث وہ پی ایس ایل کے مزید میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

ایم آر آئی اسکین میں آندرے رسل کو” گریڈ ٹو“ ہیمسٹرنگ انجری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں چار سے آٹھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیاہے۔ آندرے رسل نے پی ایس ایل تھری میں 3 میچز میں بطور آل راونڈر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی نمائندگی کی اور 4 وکٹوں کے ساتھ ساتھ بیاسی رنز بھی سکور کیے۔جس میں لاہور قلندرز کے خلاف سپر اوور کے دوران ان کی یادگار اننگز شامل ہے۔

ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد آندرے رسل ویسٹ انڈیز واپس روانہ ہو گئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری رہے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین