پاکستان سپر لیگ میں وہاب ریاض کی مونچھوں کا اسٹائل چھا گیا.

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں جہاں مختلف کھلاڑی پہلے سے منفرد نظر آنے کی کوشش میں کچھ نیا کرنے میں مصروف ہیں وہیں پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض کی مونچھوں کے نئے اسٹائل نے سب کو حیران کردیا۔ ٹھوڑی کو چھوتی لمبی مونچھوں نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر رکھی ہے.

وہاب ریاض سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ لوگوں کو اپنا ‘حوصلہ’ دکھانے کا ان کا ایک طریقہ ہے۔انہوں نے مزید کہا، کہ میری خواہش ہے کہ میں اس پی ایس ایل سیریز میں ایک بار پھر وہی کارکردگی دکھاسکوں، جس کے لیے وہاب ریاض بحیثیت فاسٹ باؤلر جانا جاتا ہے اور یہ مونچھیں میرے جوش و جذبے کو ظاہر کرنے کا انداز ہے.

وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اسٹائل مجھے یہ بات یاد دلاتا رہے گا کہ میں کون ہوں، مجھے اس ٹورنامنٹ میں کیا کرنا ہے اور کیسے پرفارم کرنا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے آسٹریلین کھلاڑی مچل جونسن سے متاثر ہوکر یہ اسٹائل اپنایا تو وہاب ریاض نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ وہ مچل جانسن کو پسند کرتے ہیں اور یہ مونچھوں کا یہ اسٹائل انہی کو دیکھ کر اپنایا ہے, کسی شخص کی ایسی چیز سے متاثر ہونا اچھی بات ہے جو آپ کے لیے فائدہ مند ہو.

وہاب ریاض نے کہا کہ ‘مجھے یہ بات عجیب لگی کہ لوگ یہ سوچنے لگے کہ شاید میں نے شو آف کرنے کے لیے نیا اسٹائل اپنایا’۔انہوں نے کہا کہ ‘میرا مقصد بحیثیت فاسٹ بولر یہ ہے کہ میں اچھی کارکردگی دکھاؤں اور کم سے کم رنز پر زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کروں اور اسی پر میرا فوکس ہے

وہاب ریاض کا موقف کچھ بھی ہو مگر حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کو وہاب کا یہ نیا اسٹائل خوب پسند آیا ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی وہاب ریاض کی مونچھوں کو لے کر دلچسپ تبصرے جاری ہیں.

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین