پہلے عمرہ پھر پی ایس ایل!

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل اپنی اہلیہ نرجس اور بیٹی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پہنچ گئے کیا۔ سوشل میڈیا پر محمد عامر نے تصاویر شیئر کیں جووائرل ہوگئیں۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ عبادت کیلئے حجاز مقدس میں موجود ہیں اورانہوں نے عمرہ ادا کر لیا ہے۔

محمد عامرمزید چند روز تک سعودی عرب میں قیام کریں گے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کیلئے دبئی روانہ ہو جائیں گے۔ پی ایس ایل میں محمد عامرکراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

محمد عامر کی ان تصاویر کو مداحوں نے بے حد سراہا اور ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین