پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کلیئرنس کے لئے غیر ملکی ماہرین کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہو گا یا نہیں اس بات کی حتمی منظوری کے لئے آئی سی سی کی جانب سے بھیجے گئے سیکیورٹی ماہرین کراچی پہنچ گئے۔دو رکنی سکیورٹی وفدکو ریجرز اہکاروں کی زیر نگرانی سخت سکیورٹی حصار میں ائیر پورٹ سے پی سی بی حکام تک پہنچایاگیا۔

سکیورٹی ماہرین کراچی اسٹیدیم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،سکیورٹی فورسز کے کنٹرول اور کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم تک رسائی سمیت تمام ا نتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے۔ماہرین ا سٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹس سمیت سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے کئے گئے اقدامات پربھی رپورٹ تیار کریں گے

پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں کروائے جانے کی حتمی منظوری سکیورٹی وفد کی رائے سے مشروط ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 مارچ کو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کھیلے جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت اور پی سی بی حکام کی جانب سے مشترکہ طور پر کراچی میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے اور پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت رینجرز اور پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین