گلوبل زلمی لیگ کا آغاز کل سے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی پی ایس ایل سے پہلے گلوبل زلمی لیگ کی دھوم مچانے کو تیارہے جس کا رنگا رنگ میلہ کل سے متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں سجے گا۔گلوبل زلمی لیگ میں دنیا بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

زلمی لیگ کا فائنل پول کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان بیس فروری کو کھیلا جائیگا۔سیمی فائنل اور فائنل میں ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی سمیت پشاور زلمی کے سپر سٹار کرکٹرز بھی کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لیے گراونڈ میں موجود ہوں گے

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑی متحدہ عرب امارات پہنچ رہے ہیں ۔ ایونٹ میں شامل تمام ٹیمیں مضبوط ہیں مگر سب سے دلچسپ مقابلوں کی توقع دبئی اور الریاض کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز میں کی جا رہی ہے۔

ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے 11سے 20 فروری تک عجمان ایڈن گارڈن میں کھیلیں جائیں گے ۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین