فیفا ٹرافی کا سفر شروع، کل لاہور پہنچے گی۔

اسلام آباد (ذیشان قیوم) پاکستان میں فٹ بال کے شائقین کے لئے اچھی خبرہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے سفر کے دوران کل لاہور پہنچ رہی ہے۔معروف مشروب سازکمپنی کوکا کولاکی کاوشوں سے ٹرافی ایک روزہ دورے پر تھائی لینڈ سے لاہور پہنچے گی۔مقامی ہوٹل میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد اسے مختلف تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا۔فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ انیس سو چوہتر میں میں متعارف کرائی گئی تھی۔ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے جس کی اونچائی اڑتیس عشاریہ آٹھ سینٹی میٹر زاور وزن چھ عشاریہ ایک کلو گرام ہے۔

فیفا ٹرافی کو51 ملکوں کے سفرکے دوران لاکھوں شائقین کے سامنے رونمائی کیلئے پیش کیا جائے گا۔دنیا کے 6 براعظموں کے 90 سے زائد شہروں سے ہوتی ہوئی ٹرافی مئی میں روس پہنچے گی جہاں عالمی فٹبال میلے کی تقریبات کا باقاعدآغاز ہوگا۔عالمی سفر کے دوران ٹرافی ایک لاکھ چھبیس ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔

پاکستان کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ تو نہیں کھیل رہی لیکن فٹبال ٹرافی یہاں لانے کا مقصد ملک میں فٹبال کے کھیل کو زندہ رکھنا ہے۔فیفا ورلڈ کپ رواں برس14جون سے15جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین