اسپاٹ فکسنگ، کرکٹر خالد لطیف پر پابندی برقرار !

اسلام آباد ( ذیشان قیوم ) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والے کھلاڑی خالد لطیف کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ کرنے والے ADJUDICATOR نے سزا میں کمی سے متعلق خالد لطیف کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے ان پر پانچ سال کی پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا، تاہم ان پر عائد 10 لاکھ روپے کا جرمانہ معاف کر دیا گیا۔

خالد لطیف پر پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران سپاٹ فکسنگ کے شبے میں پابندی عائد کر کے 5 سال کی معطلی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔خالد لطیف نے سزا میں کمی کیلئے اپیل کی تھی جس پر آج فیصلہ سنا دیا گیا۔خالد لطیف پی ایس ایل سمیت بین الاقوامی یا قومی سطح پر کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

 

 

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین