دورہ نیوزی لینڈ کے بعدقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی۔

اسلام آباد (ذیشان قیوم ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باولر رومان رئیس دورہ نیوزی لینڈ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔کراچی ایئرپورٹ پر شائقینِ کرکٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔سرفراز احمد میڈیا سے گفتگوکئے بغیر ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے جبکہ رومان رئیس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ٹیم بننے پر خوشی ہے۔

رومان رئیس نے مزید کہ پاکستان کے ساتھ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دے چکی تھی اس لئے ان کا مورال بلند تھا۔نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز ہارنے پر افسوس ہے مگر ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی حاصل کر کے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خوش ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین