حکومت عوام پر مسلسل چھٹی بار پیٹرول بم گرانے کے لئے تیار

حکومت نے عوام پر مسلسل چھٹی بار پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ،یکم فروری سے پیٹرول1.50روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پترولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو گا۔ڈیزل کی قیمت 4.50روپے فی لیٹر بڑھانے کی تیاری کی گئی ہے۔5ماہ میں پیٹرول 10روپے 3پیسے اورڈیزل 12روپے55پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جاچکا ہے۔یکم ستمبرکو پیٹرول2روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا مگر ڈیزل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی تھی ۔تاہم اب یہ کمی پوری کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں پٹرول کی نسبت زیادہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کے بعد سے اب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار بھی کمی نہیں کی گئی

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین