آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد (ذیشان قیوم ) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔افتتاحی تقریب کا اہتمام ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جہاں ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔ اسپورٹس گالا اٹھائیس جنوری تک جاری رہے گا جس میں تقریباً600خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔

وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ نے افتتاحی تقریب کے دوران کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا کہ یہ مقابلے پاکستان کی یوتھ کیلئے انتہائی اہم ہیں کیونکہ یہی سے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کی نرسری تیار ہو گی

ریاض  پیرزادہ نے امید ظاہر کی کہ اسپورٹس گالا میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین