اعصام الحق کا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سفر ختم

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور پولینڈ کے ”مارسین میٹکوسکی “ کا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سفر ختم ہو گیا۔میلبرن میں کھیلے گئے ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ”’میٹکوسکی “کا مقابلہ امریکا کے ” باب برائن“ اور ” مائیک برائن“ سے ہوا۔ نمبر چھ سیڈ کی جوڑی برائن برادرز نے چھ ایک اور چھ چار سے میچ اپنے نام کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کوارٹر فائنل میں خراب کارکردگی پر مایوس دکھائی دیئے۔ایونٹ میں سفر ختم ہونے پر افسردہ اعصام الحق نے کہا کہ انہیں ایونٹ کے فائنلز میں نہ پہنچنے کا افسوس ہے تاہم بہتر کھیل کے ذریعے وہ دوبارہ یہ موقع حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین