پی ایس ایل کی ٹیموں کا دوستانہ میچ کھیلنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ذیشان قیوم ) پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ پندرہ فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ نمائشی میچ کے ذریعے نہ صرف لوگوں کی پاکستان سپر لیگ میں دلچسپی بڑھے گی بلکہ جڑواں شہروں کے شائقین کرکٹ اپنے سٹار کرکٹرز کو کھیلتے ہوئے دیکھ پائیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ نمائشی میچ کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے جس کے ذریعے پی ایس ایل کی تیاری میں مدد ملے گی جبکہ وہ خود بھی اس میچ میں حصہ لیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے اس موقع پر کہا کہ پی ایس ایل اب دنیا بھر میں مشہور ہوچکی ہے،نمائشی میچ سے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا نمائشی میچ پی ایس ایل تھری کے بعد کوئٹہ میں کھیلا جائے گا جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین