ٹینس اسٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد ( ذیشان قیوم )پاکستانی ٹینس اسٹاراور پولینڈ کے ”مارسین میٹکوسکی “ کی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ”مارسین میٹکوسکی“ کو ” مالدووا“ کے ”راڈو۔ا لبوٹ“ اور کوریا کے ” ہیونگ چانگ “ کے خلاف واک اوور ملا۔کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ”’میٹکوسکی “کا مقابلہ امریکا کے ” باب برائن“ اور ” مائیک برائن“ سے ہوگا۔اعصام الحق بہترین کھیل کے ذریعے فائنل تک رسائی ممکن بنانے کے لئے پر عزم ہیں

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین