کرکٹ ٹیم کی شکست کی وجوہات سمجھنے سے قاصر ہوں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

اسلام آباد ( ذیشان قیوم ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدٹیم کی مسلسل چھٹی شکست پر پریشان،ہار کا ملبہ بیٹنگ لائن پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ لائن توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی،میچ سے قبل پچ کا اندازہ تھا لیکن نئی گیند نے بلے بازوں کو پریشان کر دیا ۔ویلنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کم اسکور شکست کا باعث بنا، محمد عامر اور رومان رئیس نے ابتدائی اوورز میں اچھی بولنگ کی،بگر بیٹنگ لائن نے مایوس کیا۔ اگلے میچز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے دورہ نیوزی لینڈ میں لگاتار چھٹی شکست پر افسردگی اور مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا وہ بہت زیادہ مایوس اور یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آخر اتنی سخت محنت کے باوجود ٹیم مسلسل کیوں ہار رہی ہے۔پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ آرڈر تبدیل کر کے دیکھا، تمام تر ٹریننگ بھی کی لیکن اس کے باوجود مایوس کن نتائج انتہائی افسوسناک ہیں۔


مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اب بھی نوجوان کھلاڑیوں سے توقعات وابستہ ہیں،ہمیں محض کنڈیشنز کا جائزہ لے کر اپنے منصوبوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔پہلے میچ میں کیویز کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست کے بعدنیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین