سوئٹزرلینڈ کے’مائیکل سیگل‘نے پیرا گلائڈنگ ورلڈ کپ کاسْپر فائنل جیت لیا۔

اسلام آباد ( ذیشان قیوم ) کولمبیاءمیں ہونے والی پیراگلائڈنگ سیزن 2017کے گیارہ روزہ ایونٹ میں آخری دو روزسوئٹزرلینڈ کے’مائیکل سیگل‘سر فہرست رہے۔ انہوں نے دسویں اور آخری مرحلے میں ’اینڈیز‘ کے پہاڑوں پر ترانوے کلومیٹر ریس چار گھنٹے اور سولہ منٹ میں مکمل کی۔

اٹلی کے’نکولا ڈوننی‘ نے دوسری جبکہ ان کے ہم وطن’یواخیم اوبرہاوزر‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین میں فرانس کی لاوغی جینویس نے ٹائٹل جیت لیا۔ان کی ہم وطن میغل دیلفیفی دوسرے اور پولینڈ کی’کلوڈیابولکا تیسرے نمبر پر رہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین