چوہدری نثار کی ہدایت پر پرویز رشید کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ناکام

پاکستان مسلم لیگ نواز کی اعلی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان چھڑی لفظوں کی جنگ احتجاجی مظاہروں میں بدل گئی۔ پرویز رشید کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کے خلاف بیان بازی کے بعد چوہدری نثار کی ہدایت پر حامیوں نے راولپنڈی پریس کلب کے باہر پرویز رشید کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ نواز راولپنڈی ونگ نے پرویز رشید کے خلاف احتجاج کی کال مسترد کر دی، جبکہ راولپنڈی کے مقامی رہنماوں شکیل اعوان، اور حنیف عباسی نے بھی یہ کہتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شرکت سے معذرت کر لی کہ اپنی قیادت کے خلاف مظاہرہ نہیں کرسکتے۔تاہم ٹیکسلا ،چکری اور اڈیالہ سے اائے افراد نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے پریز رشید کے خلاف اور چوہدری نثار کے حق میں نعرہ بازی کی مگر اس مظاہرے میں چوہدری نثار کے ذاتی حامیوں کے علاوہ کوئی رہنما پرویز رشید کے خلاف مظاہرے میں شریک نہ ہوا۔اضح رہے کہ چوہدری نثار نے پرویز رشید کو کونسلرتک کا انتخاب نہ جیتنے کا طعنہ دیا تھا جس کے جواب میں پرویز رشید نے انہیں شیر کے نشان کے بغیر بری طرح انتخاب ہارنے کا جوابی وار کیا تھا جس کے بعد دونوں رہنماوں کے درمیان لفظی جنگ تا حال جاری ہے

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین