دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت خطرے میں ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے چجز

بھارت کی سپریم کورٹ کے 4ججز نے اپنے ہی ملک میں ہلچل مچا دی، چیف جسٹس کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے بتا دیا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت خطرے میں ہے۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے چیف جسٹس پر الزامات کی بارش کر دی،کہا پسندیدہ ججز کو مخصوص کیسز بانٹے جا رہے ہیں،حالات اتنے نازک ہو چکے ہیں کہ خاموش رہنا ممکن نہیں رہا۔ججز نے نام نہاد جمہوریت کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا،بولے اس وقت ملک کی جمہوریت سخت خطرے میں ہے۔جب تک ادارے مظبوط نہیں ہو گے جمہوریت نہیں بچ سکتی۔دوسرے جانب بھارتی میڈیا نے سپریم کورٹ ے ججز کو سسٹم سے بغاوت قرار دے دیا۔تہلکہ خیز پریس کانفرنس کے بعد بھارتی سیاست میں بھی ہل چل مچ چکی ہے،بھارتی تجزیہ کار اور عوام ججز کی جانب سے پریس کانفرنس کو لمحہ فکریہ قرار دے رہے ہیں تو بعض افراد سر عام ایسی پریس کانفرنس کو ججز کی بیوقوفی اور پاگل پن کا نتیجہ بتا رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین