اسحاق ڈار کی احتساب عدالت سے ہجویری ٹرسٹ کا اکاونٹ بحال کرنے کی اپیل

پاکستان میں تمام اثاثے اور بینک اکاونٹس منجمند ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سخت مالی مشکلات کا شکار ہو گئے, اپنے وکیل کے ذریعے ایک بار پھر احتساب عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ہجویری ٹرسٹ کا اکاونٹ بحال کرنے کی درخواست دائر کر دی.اسحاق ڈار نے ہجویری ٹرسٹ کے منجمند اکاونٹ فعال کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ٹرسٹ یتموں کا ادارہ ہے، ادارے میں 93 یتم بچے رہتے ہیں، جن کی تعلیم و تربیت سمیت ان کی رہائش اور کھانے پینے کا انتظام تعطل کا شکار ہو گیا ہے اکاونٹ بحال نہ کیا گیا تو ادارہ بند کرنا پڑے گا! اسحاق ڈار کی درخواست پراحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کرتے ہوئے مزید جواب کے لیے نیب کو نوٹس جاری کر دیا, موقع پر موجود نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 18 جنوری کو جواب جمع کرادیں گے، واضح رہے کہ ہجویری ٹرسٹ کے نام پر ہی منی لانڈرنگ کے مقدمات کے تحت نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کے تمام اثاثے اور بینک اکاونٹس منجمند کئے گئے ہیں,جبکہ عدالت کی جانب سے انہیں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے,جس کے بعد سے اب تک اسحاق ڈار ڈار پاکستان سے غائیب ہیں!

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین