انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تحریک انصاف کا اہم اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے قائم پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس 16جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں پارلیمانی بورڈ کے اراکین سمیت پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی ۔16جنوری کو طلب کئے اجلاس کی صدارت بھی عمران خان کریں گے جس میں آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے چناو کا میرٹ اور طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران تحریک انصاف نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس کو پوری شدت سے اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا اس سلسلے میں جمعرات کو چیئرمین نیب کو باضابطہ درخواست داخل کی جائے گی ۔اجلاس کے اختتام پر عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف دلوانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سترہ جنوری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔

عمران خان نے اپنی شادی سے متعلق بے بنیاد خبریں نشر کرنے پر پارٹی کی میڈیا ٹیم کو جنگ/جیو گروپ کے خلاف پیمرا اور پریس کونسل میں مقدمے پرپوری شدت سے کارروائی کی ہدایت کی ہے

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین