امریکہ کے ساتھ اتحاد ختم ہو گیا,پاکستان

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاک امریکہ حالیہ کشیدہ صورت حال کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اتحاد کی حیثیت کو ختم قرار دے دیا. امریکی جریدے کو انٹرویو میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا پاکستان نے 2001 میں امریکہ کی افغانستان کی مہم میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی, 15 سال بعد ہماری قربانیوں کے اعتراف کی بجائے امریکہ دھمکیاں دے رہا ہے, ایسی صورت حال میں پاکستان تنہا نہیں ہے, ہمارے پاس دوسرے اتحادی موجود ہیں. خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ اب کوئی اتحاد نہیں رہا,اتحادی ایسا سلوک نہیں کرتے جیسا کیا گیا, امریکہ کی جانب سے سکیورٹی امداد کی معطلی کے بعد دونوں ملکوں کا اتحاد ختم سمجھتا ہوں.

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین