عمران خان سے تیسری شادی کا سوال!

پاکستان میں پانامہ پیپرز کا انکشاف کرنے والے دی نیوز کے صحافی عمر چیمہ نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبر دے کر ہر طرف ہل چل مچا دی, عمران خان سے لے کر پی ٹی آئی کے کسی رہنماء نے اس خبر کی نہ تصدیق کی نہ تردید! اور نہ ہی اس بار عمران خان نے اپنے ٹویٹر کے ذریعے کوئی ایڈوینچر کیا! عمران خان چکوال میں جلسہ عام کے لئے پہنچے تو خبر کی تصدیق کے لئے سب کی نظریں عمران خان پر جا ٹھہریں! کپتان جلسہ ختم کر کے واپسی کے لئے روانہ ہوئے تو صحافیوں کی برگیڈ شادی کا سوال پوچھنے کے لیے تیار کھڑی تھی! عمران خان گاڑی کے قریب پہنچے تو صحافیوں نے سوال داغتے ہوئے پوچھا آپ کی شادی کی خبریں آ رہی ہیں, آپ تصدیق کریں گے یا تردید, عمران خان نے سوال گول کرتے ہوئے گاڑی کا دروازہ بند کیا اور ڈرائیور کو گاڑی آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی! عمران خان کی جانب سے خبر کی تصدیق یا تردید نہ کیے جانا اس تاثر کو مزید تقویت دے رہا ہے کہ کپتان شادی کر چکے ہیں! شادی کی خبر پر تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی تا حال پر اسرار خاموشی اختیار کی گئی ہے!

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین