امریکہ نے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون معطل کر دیا!

امریکہ کی ہٹ دھرمی برقرار, دھمکیوں کے بعد پاکستان سے سکیورٹی تعاون معطل کر کے پاکستان کو دی جانے والی 255 ملین ڈالر کی امداد روک دی! امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کے خلاف سخت فیصلے کئے ہیں, ابتدائی طور پر حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر سکیورٹی تعاون معطل کر رہے ہیں! امریکہ نے پاکستان کو فراہم کئے جانے والا فوجی سازو سامان بھی روک لیا! امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق روکی گئی امداد کا تخمینہ لگا رہے ہیں, امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے, مگر پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرنا ہو گی, فیصلہ کن اقدامات کے بعد روکی گئی امداد بحال کی جا سکتی ہے! امریکہ کی جانب سے اس اہم اور بڑے فیصلے کے بعد پاکستان کے بڑے ایوانوں میں ہل چل مچ چکی ہے! ماہرین کے مطابق امریکہ کی جانب سے غیر معمولی فیصلے کے دور رس نتائج ہو سکتے ہیں, حکومت پاکستان کو بہترین سفارتکاری کے ذریعے صورت حال کو جلد از جلد معمول پر لانا ہو گا بصورت دیگر ملکی معیشت پر اس فیصلے کے گہرے اثرار ہو سکتے ہیں

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین