پاک فوج کا بڑا فیصلہ! امریکہ کی دھمکیوں کا جواب دے دیا,

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور رد عمل دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ کسی بھی قسم کے امریکی ایکشن کا جواب عوام کی امنگوں کے مطابق دیا جائے گا, اپنے ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف موثر کاروائیاں کی ہیں جن کے ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں, پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی بھرپور کاروائیاں کی ہیں جن کے اثرات وقت پر سامنے آئیں گے! تاہم اس دوران اگر امریکہ کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن کیا گیا تو عوام کی امنگوں کے مطابق بھرپور جوابی رد عمل دیا جایے گا! اس سے قبل ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ تمام تر دھمکیوں کے باوجود پاک فوج "نو مور” کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے, امریکہ افغانستان کی جنگ ہم پر مسلط کرنا چاہتا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں! انہوں نے کہا کہ پاک فوج اب جو بھی کرے گی اپنے ملک کے لئے کرے گی! کسی مالی مدد یا فنڈز کا لالچ نہیں! امریکہ سے پہلے بھی کہ چکے ہیں کہ مالی مدد نہیں ہماری کوششوں کا اعتراف چاہئیے

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین