عمران خان کی ٹویٹ کا سوشل میڈیا پر چرچہ!

انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چار مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے مخالفین کو جواب دینے کے لئے ٹویٹر کا محاذ سنبھالاتو فلمی انداز اپنا لیا۔شاہ رخ خان کی فلم "مائی نیم از خان”کامشہور ڈائیلاگ اپنی ٹویٹ میں شامل کرتے ہوئے لکھا "مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ” یعنی میں خان ہوں اور دہشتگرد نہیں ہوں،سپریم کورٹ آف پاکستان مجھے صادق اور امین قرار دے چکی ہے،اب اصل چوروں کا پیچھا کروں گا


یہ ڈائیلاگ عمران خان کے اس موقف کی عکاسی کرتا ہے جس میں وہ مسلسل کہتے چلے آئیں ہیں کہ کہ انہوں نے 2014کے دھرنے میں کوئی دہشتگردی نہیں کی،ان پر قائم مقدمات سیاسی بنیادوں پربنائے گئے ہیں۔

عمران خان کی اس دلچسپ ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر خوب تبصرے کئے جا رہے ہیں، جہاں ناقدین تنقید کر رہے ہیں وہیں ان کے حامی اس ٹویٹ کو 2018کی بہترین ٹویٹ قرار دے رہے ہیں، کسی نے لکھا شاہ رخ خان کو یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کرنی چاہئے، تو کسی نے بھارت سے لکھا کہ آپ اگلے وزیراعظم بنیں گے،


واضح رہے کہ عمران خان کی ٹویٹر پر فالورز کی تعداد 70لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جوکسی بھی پاکستانی سیاستدان سے زیادہ ہے۔فیس بک پر بھی عمران خان کے چاہنے والوں کی تعداد 80لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین