الزامات کے بعد عائشہ گل لئی کو پیشکش کی تھی ، عمران خان

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے عائشہ گل لئی کی جانب سے لگائے الزامات کے جواب میں لمبے عرصے بعد خاموشی توڑ دی،غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ عائشہ گل کے الزامات پر خود کو احتساب کے لئے پیش کیا،عائشہ گل لئی نے کہا کہ میں نے 3سال پہلے کوئی میسج بھیجا تھا، اگر یہ حقیقت تھی تو 3سال بعد یاد آنے پر ثبوت پیش کرتیں، مگر ایسا نہ ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ الزامات کے بعد عائشہ گل لئی سے کہا کہ آپ اپنا فون لائیں اور میں اپنا موبائل لاتا ہوں،غیر جانبدار جج کی موجودگی میں دونوں کے موبائل فونز کا فرانزک ٹیسٹ کرا لیں ، مگر اس پر بھی کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گل لئی کو جوپیشکش کی تھی اسکے مطابق موبائل کا فرانزک ٹیسٹ ہو جاتا تو 24گھنٹوں میں الزامات کی حقیقت سامنے آ جاتی۔

عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خواتین کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سے ان خواتین کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے جو حقیقت میں جنسی حراساں کئے جانے کا شکار ہوئی ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین