عائشہ گل لئی کی تحریک انصاف کے خلاف خفیہ مشن کی ویڈیو لیک ہو گئی

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلہ لئی کا تحریک انصاف کے خلاف نیا مشن سامنے آگیا، تحریک انصاف کی خواتین کوتوڑنے کے لئے رابطے شروع کر دیئے،عائشہ گل لئی کی پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنماء سیما انوارسے ملاقات کی خفیہ ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ گل لئی سیما انوار سے پارٹی کی ناراض خواتین کے نام اور لسٹ فراہم کرنے کی درخواست کر رہی ہیں۔ویڈیو ریکارڈنگ سے انجان گل لئی نے اپنی سارا منصوبہ سامنے رکھ دیا ،پارٹی کا نام اور آئندہ کی حکمت عملی بھی بتا دی۔عائشہ گل لئی نے سیما انوار کو پی ٹی آئی چھوڑ کر اپنے ساتھ کام کرنے کی آفر کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری کابینہ میں آ جائیں، میری پارٹی کا نام "پاکستان تحریک انصاف جی” یعنی پاکستان تحریک انصاف گل لئی ہو گا۔ سیما انوار نے اس پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی میں بہت عزت ہے ،یہ کام ابھی نہیں کر پائیں گی، جس پر عائشہ گل لئی نے دعوی کیا کہ آدھی تحریک انصاف انتخابات سے قبل ہی ان کے ساتھ آجائے گی میری پارٹی کانام ،، تحریک انصاف گلہ لئی ہوگا ، عائشہ گلہ لئی نے مزید کہا کہ انہیں خان صاحب اور انکی ذہنیت کا پتہ ہے ،جھوٹی امیدیں چھوڑ دیں کہ آپ کو پارٹی کا ٹکٹ مل جائے گا، عمران خان کے آس پاس جہانگیر ترین جیسے سرمایہ کار لوگ ہی نظر آئیں گے۔عائشہ گل لئی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس پر پی ٹی آئی کارکنان خوب تنقید کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ عائشہ گل لئی عمران خان پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا کر پہلے ہی خود کو متنازعہ بنا چکی ہیں، جس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین