کراچی میں بد امنی کا بڑا منصوبہ ناکام

سندھ رینجرز نے کراچی میں موسیٰ کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کرلیا۔بر آمد کیا گیا اسلحہ اور ایمونیشن موسیٰ کالونی ریلوے لائن کے قریب ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر آفس سے متصل زیرزمین چھپایا گیا تھا۔برآمد کئے گئے اسلحے میں 2 عددایس ایم جیز, 2 عدد میگزین3 رپیٹر رائفلز 8 ایم ایم رائفلز1 پوائنٹ 22 رائفلز 30 بور منی مشین گنز 1 عدد 9 ایم ایم پسٹل ایک 30 بور پسٹل 1 پین پسٹل 24 راؤندز رائفل ایس ایم جی 436 راؤندز8 ایم ایم رائفل اور 250 راؤندز پوائنٹ رائفلز شامل ہیں!

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ اور ایمونیشن ایم کیو ایم لندن کے شر پسند عناصر نے شہر میں بدامنی ا ور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کرنا تھا جسے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر پکڑ لیا گیا!

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین