اسکواش کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی مین راونڈ سے باہر

50ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ پاکستان اوپن انٹرنیشنل مینز سکواش چیمپین شپ میں پاکستانی پلیئرز کا سفر تما م ہو گیا ، کوئی پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل راونڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ جبکہ چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل وویمن سکواش چیمپین شپ .میں بھی تمام پاکستانی کھلاڑی خواتین کی کیٹیگری سے بھی باہر ہو گئے

مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری پاکستان اوپن سکوا ش چیمپین شپ کے مین راونڈ کے دوسرے مرحلے میں پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان کو مصر کے مزن ہشام کے ہاتھوں 0-3سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز کو بھی مصری پلیئر زاہد محمد کے ہاتھوں 1-3سے شکست ہوئی ،

ایونٹ کے ٹاپ سیڈ مروان آلشوربگی نے ایک آسان مقابلے میں اپنے ملائیشین حریف محمد سیافک کمال کو 3-0سے شکست دیکر کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ مصر کے روان ایلارابے ،ملایشیا کے اینگ پاو ، ہانگ کانگ کے میکس لی بھی کوارٹر فائنل راونڈ میں پہنچ گئے۔ دوسری جانب چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل وویمن سکواش چیمپین شپ میں ٹاپ سیڈہانگ کانگ ،آسٹریلین اورملائشیئن کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔کوئی پاکستانی خواتین کھلاڑیکوالیفائینگ راونڈ سے آگے نہ بڑھ سکی ۔ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین