پاکستانی پہلوان نے بھارتی ریسلر کو دھول چٹا دی

اسلام آباد ( اے جے چوہدری ) پاکستانی ریسلر محمد انعام نے کھیل کے میدان میں پاکستانی پرچم سر بلند کر دیا۔ جوہانس برگ میں جاری کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپین شپ کی فری اسٹائل کیٹگری میں پاکستانی پہلوان نے انڈین ریسلر کو چاروں خانے چت کردیا۔زور کے اس کھیل میں پاکستانی ریسلر کھیل کے آغاز سے ہی چھایا رہا ، اور 1منٹ 38سیکنڈ کے کھیل میں بھارتی پہلوان کا کام تمام کر دکھایا ۔کھیل کے دوران بھارتی ریسلر نے خوب داو پیچ آزمانے کی کوشش کی مگر پاکستانی ریسلر کے سامنے ایک نہ چلی ۔محمد انعام نے زبردست کامیابی پرچاندی کا میڈل جیت لیا ۔چیمپین شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر ایک سلور اور 10بروانز میڈل جیت لئے ہیں

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین