پاکستان میں دس سال بعد اسکواش کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز

پاکستان میں دس سال کے طویل انتظار کے بعد بعد ا سکواش کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز ہو گیا،اسلام آباد میں چیف آف دی ائیر سٹاف وویمن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ اورپاکستان اوپن ا سکواش چیمپین شپ کا آغاز کوالیفائینگ راونڈ سے ہوا جس میںپاکستان،بھارت،انگلینڈ،امریکہ،آئیرلینڈ،مصر اور ہانک کانگ سمیت متعدد ملکوں کے 48 کھلاڑی آمنے سامنے ہوئے۔ کوالیفائینگ راونڈ شروع ہونے سے قبل مردوں اور خواتین کی یٹیگریز کے لئے لوگو کی رونمائی بھی کی گئی جس کے بعد خواتین کے16اور مردوں کے درمیان32مقابلے ہوئے،۔

مردوں کے مقابلوں میں پاکستان کے رئیس خان نے انگلینڈ کے کرٹس مالک کو شکست دے دی،پاکستان کے دانش اطلس نے ہم وطن حارث اقبال کو ہرا کر کوالیفائینگ راونڈ جیتا، جبکہ آئیرلینڈ کے سین کنوری نے پاکستان کے مہران جاوید کو ہرا دیا۔

 

خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی ساچیکا انگالے نے پاکستان کی نورینا شمس کو شکست دی دے،،فرانس کی اینورا ولارڈ نے پاکستان کی نور الہدی کوہرایا جبکہ مصر کی فرح مومن نے پاکستان کی فائزہ ظفر سے اپنا میچ جیتا۔

بین الاقوامی اسکواش چیمپئین شپ 17سے 23 دسمبر تک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔پاکستان میں 10سال بعد واپس آنے والی مردوں کی اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں 50 ہزار ڈالرز انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ وویمن انٹرنیشنل ا سکواش چیمپئین شپ مکی انعامی رقم 25 ہزار ڈالرز ہو گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین