کراچی کی سڑکوں پر دوڑتی بھاگتی انوکھی گاڑی

کراچی کی سڑکوں پر دوڑتی بھاگتی گاڑی شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ،فوٹیج میں نظر آنے والی مہران گاڑی دراصل ایک سائیکل ہے جسے کراچی کے نوجوان نے مہران کار کے ڈھانچے میں فٹ کر رکھا ہے۔جسے دور سے دیکھنے پر کسی کار کے آنے کا ہی گمان ہوتا ہے تاہم قریب سے دیکھنے پر شہری مسکرا اٹھتے ہیں،عام حالات میں ایسے کئی جگاڑ دیکھنے کو ملتے ہیں جنہیں معمول کی بات سمجھ کر نظر انداز کیا جاتا ہے۔مگر اس انوکھی سواری کی تیاری میں کئی دن لگے ۔یہی وجہ ہے کہ سائیکل کار کا ڈرائیور شہریوں کے رد عمل کی بھی پروا نہیں کرتا ۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ منچلے نوجوان سائیکل کار کے مالک سے نمبر پلیٹ نہ ہونے کا کہ کر مذاق اڑانے کی کوشش کرتے ہیں مگر سائیکل سوار شخص بغیر کسی بات کو سنے آگے بڑھ گیا

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین