260پاکستانیوں کا جلانے والا ملزم پاکستان کے حوالے!

متحدہ عرب امارات نے سا نحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں انتہائی مطلوب ملزم حماد صدیقی کو پاکستان کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے جس کے لئے باہمی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تعاون کیا۔حماد صدیقی کی پاکستان حوالگی کے لئے خفیہ اور حساس ادارے کا انتخاب کیا گیا ۔ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والا حماد صدیقی 11ستمبر 2012میں کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں قائم بلدیہ فیکٹری کو جلانے کا اہم اور مرکزی ملزم ہے۔

بلدیہ فیکٹری کیس میں حکومت پاکستان کو مطلوب حماد صدیقی واقع کے بعد پاکستان سے متحدہ عرب امارات فرار ہوا جس کی گرفتاری کے لئے ایف آئی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹر پول سے رابطہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تمام قانونی دستاویزات کے تبادلے کے بعد ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے جسے بہت جلد پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ بلدیہ فیکرٹری سانحہ میں 260افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا جن کے لواحقین 5سال گزر جانے کے باوجود انصاف کے منتظر ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین