پی ایس ایل پھر دھوم مچانے کو تیار!

پاکستانی کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن دھوم مچانے کو تیا ر ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا کا با ضابطہ شیڈول جاری کر دیا۔6ٹیموں کے 100کھلاڑی سنسنی خیز مقابلوں سے کروڑوں شائقین کرکٹ کا لہو گرمائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے 25مارچ تک کھیلا جائے گا۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب 22فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں کرکٹ کی دنیا کے بڑے ستاروں سمیت شوبز کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی کے مطابق ایونٹ کے تمام میچزدبئی ،شارجہ،لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ ایڈیشن تھری کا پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان ہو گا،کراچی کنگز 23فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹکرائے گی جبکہ لاہور قلندرز 23فروری کو ملتان سلطانز کے آمنے سامنے ہو گی،اسلام آباد یو نا ئیٹڈ اور پشاور زلمی کا ٹاکرا24فروری کو ہوگا،ایونٹ کا ہائی وولٹیج میچ 25فروری کو کراچی کنگز اورپشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، ابتدائی راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد20اور 21فروری کو پہلے پلے آف میچز لاہور میں ہوں گے جبکہ نجم سیٹھی کے وعدے کے مطابق پی ایس ایل تھری کا فائنل 25فروری کو کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین