سیاسی کزنز کا رابطہ!

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان او ر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ نے سیاسی ہل چل میں اضافہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا ءکے لئے ممکنہ احتجاج پر بات چیت ہوئی۔عمران خان نے طاہر القادری کو مکمل حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ شہدا کو انصاف دلوانے کے لئے تحریک انصاف عوامی تحریک کا بھرپور ساتھ دے گی۔دونوں رہنماوں کے درمیان اعلی سطحی رابطے شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیاہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد جلد عوامی تحریک کے قائدین سے ملاقات کرے گا۔واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی انکوائری رپورٹ پبلک ہونے پر عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کسی بھی وقت دھرنے یا احتجاج کی کال دینے کا اعلان کر رکھا ہے،ایسے وقت میں طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان رابطے نے سیاسی چہ مگیوئیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین