تحریک انصاف کو اجازت مل گئی!

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ورکرز کنونشن کے انعقادکے لئے مشروط اجازت دے دی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے19 شرائط پر مبنی این او سی جاری کر دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے 12 دسمبر کوکنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔جس میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت شریک ہو گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے این او سی میں سکیورٹی کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی پر ڈال دی گئی۔ این او سی کے مطابق سکیورٹی اور پارکنگ کی ذمہ داری تقریب کے آرگنائزرز پر ہو گی۔لاوڈ اسپیکر کے استعمال کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ این او سی کے مطابق تقریب کے منتظمین کو 50افراد بطور سکیورٹی گارڈ فراہم کرنا ہوں گے جبکہ میٹل ڈیٹیکٹرکے لئے بھی رضا کار فراہم کرنے ہوں گے۔تقریب کے منتظمین سے کہا گیا ہے کہ تقریب کے دوران منشیات کے استعمال پر پابندی ہو گی جبکہ ایونٹ کی تیاریاں عالمی معیار کے مطابق ہونی چاہئے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین