پاکستان میں 19سال بعد اسکواش کا بڑا مقابلہ

پاکستان میں کھیلوں کے شایقین کےلئے اچھی اور بڑی خبر،اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک میں بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان 19سال کے بعداسکواش اوپن کی میزبانی کرے گا

اس سلسلے میں پاکستان اوپن مینز سکواش چیمپین شپ 17سے 24 دسمبر جبکہ
چیف آف دی ائیر اسٹاف انٹرنیشنل وویمن سکواش چیمپین شپ بھی 17دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے جس میں بھارت,ہانگ کانگ ,ملائشیا , فرانس ،آسٹریلیا ،امریکہ,ا سپین, پرتگال آئرلینڈ اور ایران سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دینگے ۔پاکستان اوپن کی انعامی رقم 50ہزار،جبکہ وویمن سکواش کی انعامی رقم 25ہزار ڈالرز ہو گی ۔ایونٹ میں بھارتی خاتون سکواش پلیئر سچیکا انگالے بھی شریک ہوں گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین