عامر لیاقت حسین پر پابندی؟


معروف اینکر ،مذہبی اسکالر اور پاکستانی میڈیا کی متنازعہ ترین شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر تاحیات پابندی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست محمد عباس نامی شہری نے ایڈوکیٹ شعیب رزاق کے توسط سے دائر کی۔ درخواست میں عامر لیاقت حسین پر نفر ت آمیز مواد پر مشتمل پروگرام اور معاشرے میں تفرقہ پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نام نہاد عالم میڈیا کے ذریعے کئی سالوں سے مذہبی اور معاشرتی منافرت پھیلا رہا ہے،عامر لیاقت کے پاس اسلامی تعلیمات کی کوئی ڈگری نہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت ذہنی طو ر پر بیمار ہیں جن کے کے فتوو¿ں کے باعث کئی لوگوں کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہوئے جس کا اعتراف کرتے ہوئے وہ ٹی وی پر سر عام معافی مانگ چکے ہیں۔درخواست میں پیمرا اورپی ٹی اے کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت نے متعدد مرتبہ پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، مگر پیمرا اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عامر لیاقت کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تاحیات پابندی عائد کرنے سمیت پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے تمام اکاو¿نٹ بند کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین