لیگی خاتون رہنماءمائزہ حمید کو شرمندگی کا سامنا

اسلام آباد (شہباز احمد ) وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت آمد کے موقع پر لیگی خاتون رہنماءمائزہ حمید استقبال کے لئے پہنچی تو سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔مائزہ حمید کے بار بار اصرار کرنے پر سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی جانب سے بتایا گیا کہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔اس موقع پر بے بسی کی تصویر بنی مائزہ حمید کو دیگر وکلاء کے ہمراہ احاطہ عدالت کے باہر نواز شریف کی پیشی ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑا ۔پیشی میں وقفہ کے دوران نواز شریف احتساب عدالت سے باہر آئے تو مائزہ حمید بھی ان کے ہمراہ پنجاب ہاوس روانہ ہوئیں۔ واضح رہے کہ عدالت حکومتی وزراءکی نیب کورٹ آمد پر کئی مرتبہ اظہار برہمی کرچکی ہے مگر وزراءنواز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت حاضری یقینی بنانے کے لئے ہر جتن کرنے کو تیار رہتے ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی اس وقت خفت کا سامناکرنا پڑا تھا جب انہی کے ماتحت ادارے رینجرز کے اہلکاروں نے احتساب عدالت داخلے سے روک دیا تھا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین