پاکستان کی موجودہ خاتون اول

پاکستان کی موجودہ خاتون اول پہلی بار منظر عام پر آگئیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اہلیہ ثمینہ خاقان عباسی اسلام آباد میں معذروں کے عالمی دن کے حوالےسے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں! پر اعتماد شخصیت کی حامل ثمینہ خاقان عباسی نے مہذب انداز گفتگو کے باعث سامعین کو خوب متاثر کیا! تقریب کے دوران اپنے خطاب میں ثمینہ خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے قوم کا سرمایہ ہیں انہیں تعلیم و تربیت کے لئے سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے! اس موقع پر خاتون اول نے معذور طلباء کے لئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں خصوصی بچوں کی بلا امتیاز داخلے دئیے جائیں گے! تقریب کے دوران خاتون اول نے اے پی ایس سانحے میں شہید ہونے والے طلباء کے والدین سے بھی ملاقات کی اور یقین دہانی کروائی کہ حکومت شہید طلباء کے والدین کو تنہا نہیں چھوڑے گی! تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری بھی شریک ہوئے.

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین