پاکستان کی مہنگی ترین فلم رنگریزہ!

اسلام آباد (سندس واجد ) اے آر وائی فلمز اور میڈ ان پاکستان کی مشترکہ پیشکش رنگریزہ فلم پاکستانی سنیما کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک شمار کی جا رہی ہے۔فلم کی کاسٹ پرموشن کے سلسلے میں اسلام آباد کے مقامی ریسٹورنٹ پہنچی تو چٹ پٹے کھانوں سے خوب تواضع کی گئی۔اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد فلم کے ہیرو بلال اشرف ، گوہر رشید غانا علی اور دیگر اداکاروں کے ساتھ گھل مل گئی اور سیلفیاں بنوائیں۔موسیقی اور رومانس سے بھرپور فلم میں بلال اشرف اور گوہر رشید کی اداکاری دیکھنے کا فلم بینوں کو بے صبری سے انتظار ہے ،فلم کے ہیرو بلال اشرف نے بریکنگ ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ یہ پاکستان کی مہنگی ترین فلم ہے جس کی مکمل شوٹنگ صرف پاکستان میں ہی کی گئی ہے۔فلم کی شوٹنگ کے لئے جدید ترین کیمروں کی مدد حاصل کی گئی ہے۔اس موقع پر اداکار گوہر رشید نے بتایا کہ فلم کی خاص بات اس کا میوزک ہے جو فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی ہٹ ہو چکا ہے، جبکہ فلم کی منظر کشی فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ضرور کامیاب ہو گی گی۔رنگریزا فلم 21دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

مزید دیکھیں