فیصل جاوید خان قومی اسمبلی کا حصہ بننے کو تیار

تحریک انصاف کے نوجوان رہنماء ،عمران خان کے پرانے مگر قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کی آواز فیصل جاوید خان نے عملی سیاست کے آغاز کا فیصلہ کر لیا!آئندہ انتخاب میں فیصل جاوید خان نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 48 سے میدان سیاست میں اترنے کا اعلان کیا ہے! فیصل جاوید کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشستیں 2 سے بڑھا کر 3 کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی جاری ہے! اسلام آباد میں ایک نشست کا اضافہ ہونے کی صورت میں وہ عمران خان سے حلقہ این اے 48 سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دینے کی درخواست کریں گے!

واضح رہے کہ این اے 48 سے اسد عمر, الیاس مہربان اور راجہ خرم نواز سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنماء انتخاب لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں! 1997 کے انتخابات میں عمران خان بھی اسی حلقہ سے انتخاب لڑ چکے ہیں جس کی انتخابی مہم میں فیصل جاوید خان نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔. 2002 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے احمد رضا قصوری نے انتخاب میں حصہ لیا جبکہ 2008 میں تحریک انصاف نے انتخابات کا بائیکاٹ کئے رکھا!

2013 کے جنرل الیکشن میں عمران خان نے فیصل جاوید کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا مگر آخری لمحات میں جاوید ہاشمی کی ضد کے آگے ہتھیار ڈالنے پڑے! جاوید ہاشمی کے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد اسد عمر کے لئے اس حلقے سے قومی اسمبلی کی راہ ہموار کی گئی! 2018 کے انتخابات کا وقت قریب ہے ایسے میں پارٹی قیادت اور عمران خان سے گرین سگنل ملا تو فیصل جاوید اس اہم ترین حلقے سے عملی سیاست کے آغاز کریں گے ! نوجوانوں میں مقبول فیصل جاوید جیسے سیاستدان تحریک انصاف کے اس منشور کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں جس کے مطابق پارٹی میں نوجوانوں کو قومی سطح کی سیاست کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا.

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین