مریم نواز کو پارٹی عہدہ مل گیا

رپورٹ (جاوید حسین) پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی مجلس عاملہ اور مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کی تشکیل نو کا عمل مکمل ہو گیا! سابق وزیر اعظم نواز شریف دونوں کمیٹیوں کے صدر ہوں گے. پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے کمیٹیوں کی تشکیل نو کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی میں تمام صوبوں سے 109 ارکان کو شامل کیا گیا ہے،

سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں 27 ارکان شامل ہیں,جبکہ نواز شریف دونوں کمیٹیوں کے صدر ہیں اعلامیے کے مطابق چوہدری نثار، شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفر الحق، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور ایاز صادق سمیت مریم نواز بھی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا حصہ ہیں۔

 

اعلامیہ کے مطابق حمزہ شہباز، چوہدری شیر علی، مریم اورنگزیب، عرفان صدیقی، امیر مقام، مشاہد اللہ خان، رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر آصف کرمانی بھی سینیٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن نے گورنر خیبرپختونخوا اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی پارٹی عہدے دے دیے,گورنر اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل مقرر جبکہ اسپیکر  ایاز صادق کو ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا ہے. مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے دونوں کمیٹیوں کے صدر ہونے کی حثیت سے نوٹیفیکیشن پر دستخط کر دیے ہیں!

 

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین